صنعاء(آئی این پی)یمنی سرکاری فوج نے اہم کامیابیوں کے بعد متعدد اہم مقامات کا کنٹرول سنبھال لیاہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن میں سرکاری فوج نے جنوبی شہر لاحج کے بعض حساس مقامات پر قبضہ کرلیا ہے ۔ فوج کے مطابق ،یمنی دستوں نے لاحج اور تعز کے درمیان واقع رقیزہ اور نجید قافل نامی پہاڑیوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ۔ دریں اثنا ، قبیدہ نامی قصبے کو بھی فوج نے حوثیوں سے پاک کرتے ہوئے 95 فیصد پر اپنا کنٹرول بحال کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ اس ساری کاروائی کے بارے میں حوثیوں نے کسی قسم کا بیان نہیں دیا ہے۔
No comments: