بھارت میں خواتین کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے یو این ویمن انڈیا کی جانب سے بنائے گئے نغمے ’مجھے حق ہے‘ کی افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کا کہناتھا کہ اب تک خواتین کو کھیلوں میں مردوں کے برابر اہمیت نہیں دی جاتی، یہاں تک کے مردوں کے انعامات زیادہ ہوتے ہیں جب کہ خواتین کے کم جو کہ ناقابل برداشت ہے۔
ضرور پڑھیں:صدیق الفاروق نے چیف جسٹس کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا
انہوں نے بتایا کہ چاہے میری اولاد بیٹا ہو یا بیٹی، مجھے اس کی پرواہ نہیں، لیکن اہم بات یہ ہے کہ میں اس کو یہ سکھاو¿ں کہ سب برابر ہیں۔اسی دوران ثانیہ مرزا نے یہ بھی بتایا کہ شعیب ملک کو بیٹی کی خواہش ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کی پہلی اولاد لڑکی ہو۔
واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی کو 8 برس ہوچکے ہیں، دونوں نے 23 اپریل کو ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری نہایت دلچسپ انداز میں سوشل میڈیا پر سنائی تھی۔
No comments: