ناجائز تعلقات کا شبہ، بیٹوں نے ماں کو قتل کردیا
فیض رسول ولد محمد خان قوم جنجوعہ راجپوت سکنہ محلہ شاہین آباد حال محلہ شاہ ملتانی چکوال نے بیان کیا کہ میں نے اپنے ذاتی مکان جو کہ واقع محلہ نصیر آباد اوڈھروال جو کرایہ پر مسماة سلطان بی بی بیوہ عبدالغنی قوم پٹھان ساکن گل کسی ڈیرہ غازی خان کو عرصہ تقریباً ڈیڑھ سال سے دیا ہو اہے۔ امروز میں اور میرے ہمراہ محمد عظیم گل گھر میں موجود تھے کہ مسمی عبدالقدوس پسرم نے آکر بتایا کہ ان کے مکان جہاں پٹھان کرایہ دار ہیں کافی شور واویلا کی آوازیں آرہی ہیں جس پر میں معہ محمد عظیم گل اور حافظ نیاز احمد و پسرم عبدالقدوس کے بوقف 7:45 بجے صبح پہنچے تو یہاں مسماة شازیہ زوجہ داﺅد خان موجود تھی اور سلطان بی بی کی نعش کمرہ میں خون میں لت پت پڑی تھی جو پوچھنے پر شازیہ نے بتایا کہ اس کی والدہ سلطان بی بی کی مسمی نادر خان ولد سعید خان قوم پٹھان سکنہ خوشاب کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس پر بھائیوں ایوب خان، امام اللہ خان اور جمعہ خان نے والدہ کو پکڑلیا اور امان اللہ و جمعہ خان نے چھریاں نکال کر والدہ سلطان بی بی کو ماریں اور ایوب خان نے گینتی اٹھا کر اس کی کمر میں گھونپ دی۔ ملزمان نے بھائی اختر خان کے مشورہ اور ایماءپر سارا وقوعہ سرزد کیا ۔ سب انسپکٹر خاور سعیدنے مقدمہ درج کرلیا۔
No comments: