چکوال

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

» » فحش فلموں کی سب سے بڑی ویب سائٹ چلانے والی خاتون پکڑی گئی، یہ کون ہے؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے


 منظم جرائم کی دنیا میں ہمیشہ سے جرائم پیشہ مردوں کی حکمرانی رہی ہے۔ خواتین کم ہی کبھی کسی جرائم پیشہ گروہ کی سرغنہ کے طور پر سامنے آئی ہیں لیکن جنوبی کوریا میں ایک خاتون نے یہ بھی کر دکھایا۔ یہ نا صرف ایک منظم مجرمانہ گروہ کی سربراہ نکلی بلکہ اس کا گروہ ایسے غلیظ جرم میں ملوث تھا کہ جس کے بارے میں جان کر ہی انسان کا سر شرم سے جھک جائے۔ یہ خاتون جنوبی کوریا کی سب سے بڑی فحش ویب سائٹ چلا رہی تھی اور برسوں کی بیرون ملک مفروری کے بعد بالآخر اسے گرفتارکرلیا گیا ہے۔

دی سٹار آن لائن کے مطابق ’سورا نیٹ‘ نامی ویب سائٹ کی بنیاد 1999ءمیں رکھی گئی اور اس پر لاکھوں کی تعداد میں ایسی ویڈیوز موجود تھیں جو خفیہ کیمروں سے بنائی گئیں جبکہ ایسی ویڈیوز کی بھی بہتات تھی جو کسی کو بدنام کرنے کی غرض سے پوسٹ کی گئی تھیں۔ جنوبی کوریا میں فحش فلموں کی ڈسٹری بیوشن جرم ہے تاہم غیر ملکی سرورز کے ذریعے بڑے پیمانے پر اس طرح کا مواد ملک میں دستیاب ہے۔

ضرور پڑھیں:چیف جسٹس کو کوئی حق نہیں کہ کھلی عدالت میں ججز کی تضحیک کریں ،مذاق بنا لیا ہے کسی کا چہرہ اچھا نہیں لگتا اس کی تضحیک شروع کر دیں: جسٹس شوکت عزیز صدیقی
انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے بے پناہ شکایات موصول ہونے کے بعد دو سال قبل سورانیٹ کو بند کردیا گیا تھا اور اس کی بنیاد رکھنے والی خاتون کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری تھیں۔ سانگ نامی یہ خاتون نیوی لینڈ میں مقیم تھی لیکن گزشتہ ہفتے جب وہ جنوبی کوریا واپس آئی تو اسے گرفتار کرلیا گیا۔ سانگ کا خاوند بھی اس کے ساتھ شریک جرم ہے لیکن وہ آسٹریلوی شہریت رکھنے کے باعث تاحال گرفتار نہیں ہوسکا۔

حکام کا کہنا ہے کہ فحش ویب سائٹ پر ایسی ویڈیوز کی کثرت تھی جو عوامی ٹوائلٹس، کلاس رومز، چینجنگ رومز، سب ویز اور دیگر عوامی مقامات پر خفیہ کیمروں سے بنائی گئی تھیں۔ سب سے تشویشناک بات یہ تھی کہ اس ویب سائٹ پر بچوں کی فحش ویڈیوز بھی بڑی تعداد میں موجود تھیں۔ اس ویب سائٹ کے خلاف خصوصاً اس وقت بڑے پیمانے پر اشتعال پھیل گیا جب اس پر ریپ اور گینگ ریپ کی متعدد ویڈیوز پوسٹ کی گئیں، جن میں بچوں کے گینگ ریپ کی ویڈیوز بھی شامل تھیں۔

ضرور پڑھیں:صدیق الفاروق نے چیف جسٹس کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا

نوید سرورملک chakwal daily news

نوید سرورملک کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, چکوال ڈیلی نیوز(رجسٹرڈ) ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز چکوال ڈیلی نیوز(رجسٹرڈ) کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں