چکوال

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

» » امریکا پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ نہ دینے کے لئے شدید دباؤ ڈال رہا ہے: امریکی سفیر


نیو یا رک (آن لائن)اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کا کہنا ہے کہ ان کا ملک پاکستان پر دہشت گردوں کا پناہ نہ دینے پر ’شدید دباؤ‘ ڈال رہا ہے تا ہم پاکستان امریکا سے تعاون کر رہا ہے لیکن واشنگٹن دہشت گردوں پناہ دینے والے کسی ملک کو قبول نہیں کرسکتا۔

نکی ہیلی نے بھارتی تھنک ٹینک آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن کے اراکین کو بتایا کہ ’ہم پاکستان پر ماضی سے بھی زیادہ دباؤ ڈال رہے ہیں اور ہمیں ان سے تبدیلیوں کی امید ہے ، ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی افغان پالیسی میں کامیابی کے لیے پاکستان کا تعاون کلیدی کردار ادا کرے گا، ملک پر واشنگٹن اور افغان حکومت کی جانب سے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔خیال رہے کہ افغان حکومت نے افغانستان میں حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو پاکستان میں پناہ دینے کا الزام لگایا تھا جس کی اسلام آباد کی جانب سے تردید کی گئی تھی۔قبل ازیں نکی ہیلی نے نئی دہلی میں ایک ہندو مندر، سکھ کے گردوارے، مسجد اور ایک چرچ کا دورہ کیا تھا۔

ضرور پڑھیں:چیف جسٹس کو کوئی حق نہیں کہ کھلی عدالت میں ججز کی تضحیک کریں ،مذاق بنا لیا ہے کسی کا چہرہ اچھا نہیں لگتا اس کی تضحیک شروع کر دیں: جسٹس شوکت عزیز صدیقی
مزید : بین الاقوامی

نوید سرورملک chakwal daily news

نوید سرورملک کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, چکوال ڈیلی نیوز(رجسٹرڈ) ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز چکوال ڈیلی نیوز(رجسٹرڈ) کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں