اسٹیٹ بینک نے ٹیکس وصولیوں کیلئے مخصوص بینکوں کے اوقات کار بڑھادیئے
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے آخری چند دنوں میں ٹیکس وصولیوں کی غرض سے مخصوص بینک کے اوقات کار بڑھادیئے گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ ٹیکس وصولیوں کےلیے مخصوص بینکوں کی برانچیں کل رات 11 بجے تک کھلی رہیں گی۔
واضح رہےکہ اسٹیٹ بینک کے مطابق 2 جولائی کو بینک عملہ مالی سال کی کلوزنگ کرے گا لہٰذا اس روز بینک عوامی لین دین نہیں کریں گے۔


No comments: