چکوال

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

» » سعودی گلوکارہ نے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کی خوشی میں گانا ریلیز کردیا

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی نوجوان گلوکارہ لیسا نے خواتین پر ڈرائیونگ کرنے کی پابندی اُٹھائے جانے کی خوشی میں ایک گانا ریلیز کردیا۔ اس گانے کے بول ہیں ’ ہم گاڑی چلا رہے ہیں‘ جب کہ عرب گلوکارہ نے یہ گانا خود ڈرائیونگ کرتے ہوئے پکچرائز کروایا ہے۔

گانے کی ایک اور خاص بات گلوکارہ کا اسے 10/10 سے جوڑنا ہے کیوں کہ خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت اسلامی کلینڈر کے 10 ویں ماہ شوال کی 10 ویں تاریخ کو ملی تھی۔ گانے کے بول میں مزید کہا گیا کہ اب ہمیں ٹیکسیوں کی ضرورت نہیں، ہم خود ڈرائیو کر سکتے ہیں اور اپنی مرضی اور آسانی سے سفر کر سکتے ہیں۔



عرب گلوکارہ لیسا کا کہنا ہے کہ یہ گانا صرف تفریح طبع کے لیے نہیں ہے بلکہ اپنے گانے میں، میں نے خواتین کو آگاہی اور شعور دینے کی بھی کوشش کی ہے بالخصوص مصروف اور تیز ترین شاہراہ پر گاڑی چلانے اور حفاظتی اقدام سے متعلق تجاویز بھی دی ہے جس سے خواتین کو بہت مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان نے وژن 2030 کے تحت خواتین کو مزید بااختیار بنانے اور روزگار کے مواقع دینے کے علاوہ 24 جون سے خواتین کی ڈرائیونگ پر عائد پابندی کو ختم کردیا تھا۔

نوید سرورملک chakwal daily news

نوید سرورملک کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, چکوال ڈیلی نیوز(رجسٹرڈ) ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز چکوال ڈیلی نیوز(رجسٹرڈ) کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں