چکوال

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

» » فیس بک اب بند آنکھوں والی تصاویرکوازخود درست کرے گا

کیلیفورنیا(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیس بک نے تصویر میں بند آنکھوں کو کھولنے والے اے آئی پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ کسی یادگارتصویر میں کسی ایک کی بھی آنکھ بند ہوجائے تو پوری تصویر کا اثر زائل ہوجاتا ہے۔ لیکن فیس بک نے ایک بالکل نئے طریقے سے اس مسئلے کے حل کی جانب کوشش شروع کردی ہے۔

ضرور پڑھیں:صدیق الفاروق نے چیف جسٹس کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا

فیس بک ریسرچ کے ایک ریسرچ پیپرمیں کہا گیا ہے کہ اس نے مصنوعی ذہانت (آرٹی فیشل انٹیلی جنس) کے تحت نیورل نیٹ ورک سافٹ ویئر بنایا ہے جو تصویرمیں بند آنکھوں کوکھول سکتا ہے۔ یہ پروگرام کھلی آنکھوں والی پوری تصویرسے ڈیٹا حاصل کرتا ہے۔ اس  کو ’جنرل ایڈورسریئل نیٹ ورک‘ (جی اے این) کا نام دیا گیا ہے۔اس طرح ایک بند آنکھوں والے شخص کی دیگر تصاویر سے مجموعی ڈیٹا حاصل کیا جاتا ہے جن میں کھلی آنکھ کی بناوٹ، شناختی علامات اور بال وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے بعد ایک اور عمل پینٹنگ کے ذریعے تصویر کے بند پپوٹوں پر اصل آنکھ بنائی جاتی ہے۔ اس طرح تصویر ہوبہو اصل دکھائی دیتی ہے اور بند آنکھ کھل جاتی ہے جسے شناخت کرنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے۔فیس بک نے کہا ہے کہ سافٹ ویئر کے ابتدائی نتائج بہت اچھے برآمد ہوئے ہیں اور یہ کمال جدید الگورتھم کا ہے جو تصویر کو مکمل اور موثر بناتا ہے۔ فیس بک نے مزید کہا ہے کہ عین اسی طرح کا الگورتھم میوزک کی پیش گوئی کےلیے بھی بنایا جارہا ہے۔

نوید سرورملک chakwal daily news

نوید سرورملک کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, چکوال ڈیلی نیوز(رجسٹرڈ) ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز چکوال ڈیلی نیوز(رجسٹرڈ) کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں