چکوال

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

APNA TV

Express News

ptv sports live

وہ پاکستانی خاتون جو 100 سال کی عمر میں بھی محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتی ہے، یہ کیا کرتی ہیں؟ جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے


چکوال (ویب ڈیسک)ضلع چکوال تحصیل تلہ گنگ کی رہائشی اماں جی کی عمر 100 سال سے اوپر ہو چکی ہے۔انہوں نے بتایا 2 بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں۔ ایک بیٹا فوت ہو گیا۔ 25 سال قبل خاوند فوت ہو گیا تو میں نے خود محنت شروع کر دی اسی طرح محنت مزدوری کرکے چار بیٹیوں اور ایک بیٹے کی شادی کر دی۔ وہ سب اپنے اپنے گھر خوشی سے رہ رہے ہیں۔
میری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مجھے کسی کا محتاج نہ کرے۔ جو کماتی ہوں اپنا خرچہ نکال کے بچوں میں برابر تقسیم کر دیتی ہوں۔ حالانکہ میرا بیٹا کہنا ہے کہ میں کام کرنا چھوڑ دوں لیکن میں بہت خوش ہوں کہ میں بچوں کو کچھ دے رہی ہوں ان سے کچھ لے نہیں رہی۔ پنسلیں فروخت کرکے میرا گزارا ہو رہا ہے۔

ناجائز تعلقات کا شبہ، بیٹوں نے ماں کو قتل کردیا

فیض رسول ولد محمد خان قوم جنجوعہ راجپوت سکنہ محلہ شاہین آباد حال محلہ شاہ ملتانی چکوال نے بیان کیا کہ میں نے اپنے ذاتی مکان جو کہ واقع محلہ نصیر آباد اوڈھروال جو کرایہ پر مسماة سلطان بی بی بیوہ عبدالغنی قوم پٹھان ساکن گل کسی ڈیرہ غازی خان کو عرصہ تقریباً ڈیڑھ سال سے دیا ہو اہے۔ امروز میں اور میرے ہمراہ محمد عظیم گل گھر میں موجود تھے کہ مسمی عبدالقدوس پسرم نے آکر بتایا کہ ان کے مکان جہاں پٹھان کرایہ دار ہیں کافی شور واویلا کی آوازیں آرہی ہیں جس پر میں معہ محمد عظیم گل اور حافظ نیاز احمد و پسرم عبدالقدوس کے بوقف 7:45 بجے صبح پہنچے تو یہاں مسماة شازیہ زوجہ داﺅد خان موجود تھی اور سلطان بی بی کی نعش کمرہ میں خون میں لت پت پڑی تھی جو پوچھنے پر شازیہ نے بتایا کہ اس کی والدہ سلطان بی بی کی مسمی نادر خان ولد سعید خان قوم پٹھان سکنہ خوشاب کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس پر بھائیوں ایوب خان، امام اللہ خان اور جمعہ خان نے والدہ کو پکڑلیا اور امان اللہ و جمعہ خان نے چھریاں نکال کر والدہ سلطان بی بی کو ماریں اور ایوب خان نے گینتی اٹھا کر اس کی کمر میں گھونپ دی۔ ملزمان نے بھائی اختر خان کے مشورہ اور ایماءپر سارا وقوعہ سرزد کیا ۔ سب انسپکٹر خاور سعیدنے مقدمہ درج کرلیا۔

مسلم لیگ کا پلڑا الیکشن سے قبل ہی بھاری نظر آنے لگا،مخالفین کی نیندیں حرام

چکوال  نیوز مسلم لیگ ن کے میجر طاہر اقبال اور حیدر سلطان کی جارحانہ حکمت عملی،مسلم لیگ کا پلڑا الیکشن سے قبل ہی بھاری نظر آنے لگا،مخالفین کی نیندیں حرام،شہر شہر گاوؤں گاؤں میاں نواز شریف کے نعرے لگ گئے،تفصیلات کے مطابق جوں جوں الیکشن کی تاریخ قریب آ رہی ہے الیکشن کی سرگرمیوں میں تیزی آنا شروع ہو گئی ہے،مسلم لیگ نواز کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری حیدر سلطان،ملک تنویر اسلم سیتھی،کرنل مشتاق اور ملک شہر یار اعوان جبکہ ایم این اے کے امیدوارو ں میجر طاہر اقبال اور سردار فیض ٹمن کی جارحانہ حکمت عملی نے ان کے مخالف جماعت اور اس کے امیدواروں کو دفاعی پوزیشن پر لا کھڑا کیا،ہر گزرتے دن کے ساتھ شہر اور گردونواح کے علاوہ ضلع بھر میں پاکستان مسلم لیگ ن کی پوزیشن بہتر ہو رہی ہے،میاں نواز شریف کی نااہلی کے بعد ایک وقت یوں محسوس ہو رہا تھا کہ ضلع چکوال جسے ن لیگ کا گڑھ کہا جاتاہے اب کی بار ن لیگ کے ہاتھ سے نکل جائے گا مگر ہر گذرتے دن کے ساتھ اور ن لیگ کے امیدواروں کی بپتر انتخابی حکمت عملی کی وجہ سے دن بدن ن لیگ کے حالات بہتر ہو نا شروع ہو گئے ہیں،اس سلسلے میں ایم این اے کے امید وار میجر طاہر اقبال نے کہا کہ لوگ اب بہت سمجھدار ہو چکے ہیں اور جو کچھ ملک یں ہو رہا ہے اس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ احتساب کے نام پر ون وے ٹریفک چلائی جا رہی ہے مگر مہربان بھول رہے ہیں کہ یہ سارا کچھ ن لیگ کو اوپر ہی اوپر لے جا رہا ہے آج ہمارے ووٹرز کا مورال آسمان کی بلندیوں کو چھو رہا ہے اور آنیوالا وقت ن لیگ کا ہے ،ہم اپنے قائد کے ہر حکم پر لبیک کہیں گے،کوئی غلط فہی میں نہ رہے یہ ضلع کلبھی ن لیگ کا گڑھ تھا آج بھی ہے اور آئندہ بھی یہاں سے ن لیگ ہی کامیاب ہو گی۔

’سنجو‘ ریلیز سے پہلے ہی لیک، فلمسازوں کو کروڑوں کا نقصان

ممبئی: سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’’سنجو‘‘ آن لائن لیک ہوگئی ہے جس کی وجہ سے فلمسازوں کو کروڑوں روپے کے نقصان کا اندیشہ ہے۔

بالی ووڈ میں  ہر طرف فلم’’سنجو‘‘کے چرچے جاری ہیں اور ہر کسی کی زبان  پر رنبیر کپور کی فلم میں تہلکہ خیز اداکاری کی باتیں ہیں کیونکہ رنبیر کپور نے فلم میں سنجے دت کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو بہت خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ شائقین فلم کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں،  تاہم آج سنجے دت کے چاہنے والوں کا انتظار ختم ہوا کیونکہ طویل انتظار کے بعد آج ہی وہ دن ہے جب فلم بھارت سمیت پوری دنیا میں ریلیز کردی گئی ہے تاہم ریلیز سے قبل ہی فلم کو ایک بڑا دھچکا اس وقت لگا جب ’’سنجو‘‘ آن لائن لیک ہوگئی۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: ’’سنجو‘‘ کا اہم سین کاٹنے کا حکم
میڈیا رپورٹس کے مطابق بہت سے سوشل میڈیا صارفین فلم کے ٹورینٹ ڈاؤن لوڈ لنک کے اسکرین شوٹس شیئر کررہے ہیں۔ جب کہ ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہے کہ فلم کا ایچ ڈی پرنٹ لیک ہوچکا ہے۔